پاکستان ایئرپورٹ پرمسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر عمل کرنا لازمی قرار

556

اسلام آباد: کرونا وائرس کی وبا کے پھلاؤں کو  روکنے کے لیے پاکستان میں آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر عمل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کرونا وائرس کی وبا سے متعلق روک تھام  کے لیے   وزارت صحت کی ہدایت پرپاکستان ایئرپورٹ  سےداخل ہونے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں نام ، پتہ،پاسپورٹ نمبر، مسافر کی صحت کی تفصیلات اورسفرکی مختصر تاریخ  شامل ہوگی جبکہ جہازکا عملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق  ڈیکلریشن فارم پر عمل نہ کرنے والے مسافر کوپاکستان میں داخلہ اور امیگریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔