پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر اہم عہدے پر فائز

197
نیویارک: پولیس افسر ناصر سلیم کو ترقی دیے جانے پر بیج لگائے جارہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر کو نیو یارک پولیس کی رضاکار فورس کے اہم عہدے پر فائز کردیا گیا۔ ناصر سلیم نے بیان میں اپنی کامیابی مادر وطن پاکستان کے نام کردی۔ ناصر سلیم 30 برس سے نیویارک پولیس میں فرائض انجام د ینے کے بعد پہلے پاکستانی اور مسلمان بن گئے ہیں، جنہیں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 5 ہزار اہل کاروں کا معاون ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں پولیس افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی شامل تھے۔