سندھ حکومت کااسمگلنگ روکنے کیلئے 2 ہزار کشتیوں میں وی ایم ایس سسٹم لگانے کا فیصلہ

451

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی کے ساحل پر موجود غیر قانونی جیٹیوں سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، 2 ہزار کشتیوں میں وی ایم ایس سسٹم لگایا جائے گا، جبکہ ہزاروں کشتیوں کا ریکارڈ بھی مرتب کر لیا گیا ہے،

کراچی کا ساحل،اسمگلروں کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا اربوں روپے کی اشیاء کی اسمگلنگ کے لئے ساحلی جیٹیاں استعمال ہونے لگیں ہیں،

سندھ حکومت نے اسمگلنگ روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے،2 ہزار کشتیوں میں وی ایم ایس سسٹم نصب کیا جائے گا، جس کا لنک نیوی، کوسٹ گارڈ، میری ٹائم سمیت دیگر اداروں کوبھی دیا جائے گا،

محکمہ فشریزنے ہزاروں کشتیوں کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے،

صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے سندھ حکو مت بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی جیٹیوں سے اربوں روپے کی اشیاء کی اسمگلنگ ہوتی ہے جبکہ ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو 4 سے 5 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔