لانڈھی کے مختلف علاقوںمیں پولیس کا کومبنگ آپریشن داخلی وخارجی راستے سیل ،

415

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایت پر ایس پی لانڈہی محمد کلیم کی نگرانی میںعوامی کالونی اور لانڈھی پولیس کے علاوہ آر آر ایف کمانڈوز اور لیڈیز اسٹاف کے ہمراہ علاقے میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف چیک کئے،

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بلاک کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو پوچگ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ادہر کورنگی پولیس نے تین ڈکیتوں کورنگے ہاتھوں عوام سے لوٹ مار کرتے ہوے موقع واردات سے مع برآمدگی کے گرفتارکرلیا جوکہ ایک درجن سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث عادی جراہم پیشہ ہیں جن سے ایک ٹی ٹی پسٹل مع راونڈز اورچھینا گیا موباہل فون و چھیناگیا کیش برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم بلال فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پکڑے گئے ملزمان تنویر،محمد راشد اور،شہبازسے ایک ٹی ٹی پستول اور مدعی محمد اویس سے چھینی ہوئی نقدی و موبائل فون برآمد کرلیا۔ادہر منگھو پیر میں نورانی ہوٹل کے قریب اہل علاقہ نے ایک منشیات فروش کو پکڑ کر دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاملزم سے شیشہ کرسٹل اور ہیروئن برآمد ہوئی۔جمشید کوارٹر پولیس نے پٹیل پاڑہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

دوسری جانب ایسٹ زون پولیس کراچی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ج پکڑے جانے والوں میں ایک اشتہاری اور 17 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 24 پستول, 64 راو±نڈ ، 5910 گرام چرس , 1 بوتل شراب ,8 موبائل فون , 2750 کلوگرام گٹکا اور نقد رقم 1000 روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ 25 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔