بلدیہ شرقی میں منتخب نمائندوں کی سرپرستی میں لوٹ مار کا بازار گرم،

572

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)بلدیہ شرقی میں منتخب نمائندوں کی سرپرستی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، زرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بلدیہ ضلع شرقی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے غیر قانونی کاموں کی سرپرستی اور مختلف محکموں بلخصوص محکمہ لوکل ٹیکسز،محکمہ چارجڈ پارکنگ، محکمہ لینڈ میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی شکایات پر وائس چیرمینز پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کر کے بلدیہ شرقی کے ریونیو میں اضافے اور بدعنوانیوں کی روک تھام کی ہدایات کی تھیں،

تاہم زرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کی بنائی گئی مانٹرنگ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کو بلدیہ شرقی کے محکمے ایڈورٹائزمنٹ،لوکل ٹیکسسز،انجینئرنگ میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی متعدد رپورٹ بنا کر پیش کرچکی ہے تاہم رابطہ کمیٹی نے تمام حقائق اور اپنی بنائی گئی کمیٹی کی سنسنی خیز رپورٹ پر نوٹس لینے کے بجائے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،

زرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں گروپنگ کی وجہ سے رابطہ کمیٹی بدعنوانی لوٹ مار اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ثبوتوں کے باوجود کسی بھی منتخب بلدیاتی نمائندے کے خلاف تنظیمی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں،

جس کا فائدہ اُٹھا کر بلدیہ شرقی کے بعض منتخب نمائندے تاحال ناصرف آئرن اسٹریکچرپر بنے غیرقانونی سائن بورڈ، برج پینلزاور اسٹیمرز کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں بلکہ ایڈوانس کاموں کی آڑ میں من پسند ٹھکیداروں سے معاملات طے کرکے ترقیاتی کاموں کی بندر بانٹ بھی کر رہے ہیں،

بلدیہ شرقی کے چیرمین کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے اورایم کیو ایم بلدیہ شرقی میں بدعنوانیاں روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔