ترکی زلزلہ: پاک فوج کا دستہ تیار ہے،آرمی چیف

345

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی کاروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے پیش نظر امدادی کاروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ: 19 افراد جاں بحق، 1 ہزار سے زائد زخمی

پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں، پاک فوج کا دستہ حکومت کی پیشکش کے مطابق امدادی کاروائیوں میں حصہ لے گا۔