ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ: 19 افراد جاں بحق، 1 ہزار سے زائد زخمی

330

استنبول:ترکی میں6.8 شدت کے  زلزلے سے 19 افراد جاں بحق اور 1 ہزار سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے مشرقی حصے میں 6.8 شدت کے زلزلہ سے 19 افراد ہلاک اور 1 ہزار سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زیادہ تر عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زیادہ تباہی صوبے الیزگ کا علاقہ تھا جبکہ صوبہ ملاتیا میں بھی زلزلے سے کئی افراد جاں بحق ہوئے، زلزلے سے خوفزدہ ہوکر لوگ سڑکوں پر نکل آئے،زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی شدید متاثر ہوگیا ہے۔

Image result for turkey earthquake

 

ریسکیو ٹیم کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، ریسکیوحکام کے مطابق زلزلے کے بعد 30 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ہمسایہ ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے زلزلے کے نتیجے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام ضروری تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔