کراچی، حاملہ خاتون پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

377

کراچی کے علاقےکورنگی میں بچی کواسکول میں داخل کرانے آئی حاملہ خاتون کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ امجد نامی شخص کورنگی کراسنگ کےقریب نجی اسکول میں اپنی بچی کےداخلے کے سلسلے میں اہلیہ کے ساتھ گیا ہوا تھا۔امجد بچی کا فارم جمع کرانے کیلئے اسکول کے اندر گیا تو ان کی اہلیہ کرن اور بچی گاڑی میں انتظارکررہے تھے ۔اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے جنہوں نے مبینہ طور پر واردات کی غرض سے گاڑی کو گھیرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے خطرہ بھانپ کر کار کے شیشے چڑھالئے اور گاڑی کولاک کرلی ۔اس دوران ملزمان نے واردات ناکام ہوتے دیکھ کرفائرنگ کردی جس سے امجد کی اہلیہ کرن زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کے بعد اہل علاقہ خوفزدہ ہوگئے جبکہ خاتون کو بطی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کےمطابق واقعہ ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے تاہم کورنگی کے زمان ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او پہلے جائے وقوعہ پرپہنچے۔