موٹروے پولیس نے 37کلو گرام چرس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی،

301

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ترجمان موٹروے پولیس انسپکٹر ثاقب وحیدکے مطابق موٹروے ،ایم ون ، چارسدہ کے قریب انسپکٹر عرفان اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان روٹین کی پٹرولنگ کر رہے تھے

،اسی دوران ان کی نظر سڑک کے کنارے کھڑی ایک گاڑی LEH 1684 پر پڑی جس کی قریب موٹروے پولیس افسران مدد کی غرض سے پہنچے تو تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا،کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں پہنچا تو شک کی بنیاد پر افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں سے 37 کلو چرس برآمد ہوئی ،

گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی،بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کو بھی واقعے کی اطلاع دی گئی اور ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد منشیات اور گاڑی ڈسٹرکٹ پولیس چمکنی کے حوالے کر دی گئی ہے ۔