پارلیمنٹ ہاؤس میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار

743

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں لگے فلٹر پلانٹس کا پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں لگے پانی کے فلٹر پلانٹس کی ٹیسٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا پانی انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی آر ڈبلیو آر نے 11 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل جمع کیے، مائیکرو بائیولوجیکل اسٹینڈرڈ کے مطابق پانی کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے،پارلیمنٹ لاجز سے لیے گئے 4 نمونے مضر صحت قرار پائے جبکہ ٹیکنیکل ٹیم نے پارلیمنٹ کے 7 مختلف مقامات سے واٹر سیمپل لیے تھے۔

پارلیمنٹ لاجز کے بلاک ایف، جی اور ایچ کا پانی بھی محفوظ نہیں،صرف پارلیمنٹ کے گراونڈ فلور پر لگے فلٹر کا پانی محفوظ قرار دیا گیا ہے۔