فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا دورۂ فلسطین مسجد اقصیٰ اور کلیسائے قیامت ومقدس حنہ آمد

531
بیت المقدس: فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں مسجد اقصیٰ اور کلیسائے قیامت کا دورہ کرررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں 2روزہ دورے پر فلسطین پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے میں صدر ماکروں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی حریف جماعت کے سربراہ بینی گینٹس اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے، جس میں تل ابیب کی سیاسی صورت حال کے ساتھ ایران کے حالات پر بھی گفتگو ہوگی۔ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں کلیسا ئے قیامت اور مقدس حنا کا دورہ کیا، اور وہاں کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ فرانس کا فلسطین میں 4تاریخی مقامات پر صہیونی ریاست سے تنازع چل ہے۔ ماکروں مسجد اقصیٰ بھی گئے اور وہاں فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کی۔