عمران فاروق قتل کیس: برطانوی گواہوں کے ویڈیو بیان ریکارڈ کرانیکی درخواست منظور

97

اسلام آباد (آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔ 3سے 7فروری تک روزانہ کی بنیاد پر گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ایف ائی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ 17 فروری کے بجائے 3فروری کو بیان قلمبند کیا جائے۔ عدالت نے برطانوی گواہوں کے بیان قلمبند کرانے کے لیے 17فروری کی تاریخ مقرر کی تھی، گزشتہ سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انویسٹی گیشن افسر اسٹیورڈگرین وے کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے عدالت پیشی کے دوران سربراہ غیرملکی تفتیشی ٹیم نے آلہ قتل، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ایک اینٹ، 2 تیز دھار چاقو، واقعے کا نقشہ، تصاویر، فنگرپرنٹس کا ریکارڈ، واقعے کی ویڈیو، گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ اور دیگر شواہد عدالت میں جمع کرائے تھے، اس کے علاوہ نامزد ملزم محسن علی کے برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات کے علاوہ ای میلزاور اس کا تعلیمی ریکارڈ اور دوران تعلیم حاضریوں کا ریکارڈ بھی عدالت پیش کیاگیا تھا ‘بارکلے بینک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دی گئیں،شواہد کے اصل ریکارڈ کا عدالت نے جائزہ لیااور اس کی نقول کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے اس کی کاپیاں صفائی کے وکلا کو بھی دی گئیں تھی ۔