تندوری روٹی کی نئی قیمت مقرر، نوٹیفیکشن جاری

1199

کراچی انتظامیہ نے تندوری روٹی کی قیمت مقرر کر دی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اس سلسلہ میں نوٹیفکشن جاری کیا ہے جس کے مطابق روٹی کی قیمت اس کے وزن کے مطابق ہو گی۔

جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق 120 گرام پیڑے کا تندوری نان  دس روپے جبکہ 110 گرام پیڑے کی تندوری روٹی یا چپاتی آٹھ روپے کی ہوگی۔ یہ قیمت کراچی کے تمام اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔

نوٹی فیکشن میں مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل وزن کر نے کی مشین اپنی دکان یا تندور پر نمایاں جگہ پر رکھیں گے۔

نوٹی فیکشن کے ذریعے تمام تندور مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روٹی کی نئی سرکاری قیمت کو واضح طور پر نمایاں جگہ آویزاں کریں گے۔

ہر معیار کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سرکاری قیمت پر روٹی دستیاب کریں گے، نان ڈیگر یڈیبل پلاسٹک بیگ میں روٹی کی فروخت بھی ممنوع ہوگی۔

تندور مالکان، ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کے مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روٹی بنانے والے عمل اور عملہ کی صفائ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنائیں گے۔