پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات دبئی میں ہوگی

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنگلا دیش کا ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے نہ آسکا، تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی رواں ہفتے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس ریویوکمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔ احسان مانی اور نجم الحسن کی ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔