ہسپانوی کار ڈرائیور کارلوس سائنز نے ڈاکار کار ریلی کا ساتواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

102

ریاض (جسارت نیو ز) ہسپانوی کار ڈارئیور کارلوس سائنز سینمور نے سعودی عرب میں جاری پہلی ڈاکار کار ریلی کا7واں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ کارلوس سائنز سینمور نے7ویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سعودی عرب کے صحرائی ٹریک پر پہلی ڈاکار کار ریلی کے7ویں مرحلے میں کار ڈرائیوروں نے ایک دوسرے پر برتری قائم کرنے کے لئے بھرپور ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا، ا سپین کے کارلوس سائنز سینمور نے خطرناک صحرائی ٹریک پر عمدہ ڈارئیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ4 گھنٹے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔