شاہد حیات مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جیت لیا

370

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ گورنمنٹ پریس اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان کھیلا گیا، جسے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے 1-2 گول کرکے سابق کراچی پولیس چیف مرحوم شاہد حیات میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔فائنل میں جیتنے والی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو وننگ ٹرافی اور نقد 65 ہزار روپے، رنرز اپ ٹیم کو ٹرافی نقد 35 ہزار روپے اور دیگرٹیم مینجمنٹ کو بھی تحائف سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام میں سابق کراچی پولیس چیف مرحوم شاہد حیات کی صاحبزادی زارا حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات کی شہر کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں اْنکی انتھک خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں شاہد حیات کی بیٹی زارا حیات اور آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے آصف موسیٰ کو اعزازی شیلڈ سے نوازابھی نوازا۔ سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کی یاد میں فٹبال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اختتامی تقریب میں سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کی صاحبزای زارا حیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔تقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈائریکٹر حبیب ٹریڈنگ کمپنی و چیئرمین موسیٰ فاؤنڈیشن آصف موسیٰ، سابق آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ویسٹ زون امین یوسفزئی، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر ودیگر سینئر پولیس افسران و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔