بنگلا دیش پریمیئر لیگ، چٹوگام چیلنجرزکامیاب

118

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش پریمیئر لیگ ایلیمینیٹر میچ میں چٹو گام چیلنجرز نے ڈھاکاپلاٹون کو 7 وکٹوں سے ہرا کر کوالیفائر ٹو کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ریاد امرت کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شاداب خان کے ناقابل شکست 64 رنز رائیگان گئے۔ ڈھاکا پلاٹون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ چٹوگام چیلنجرز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاد امرت نے 3 اور روبل حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں چٹوگام چیلنجرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرس گیل 38 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، کپتان محمود اللہ ناقابل شکست 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ریاد امرت کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔