پاک فوج نے وادی لیپہ میں پھنسے 60 مسافروں کو نکال لیا

111

اسلام آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں لمنیاں روڈ پر برفانی تودہ گرنے سے 10گھنٹے تک شدید سردی میں پھنسے 60 سے زاید مسافروں کو پاک فوج نے نکال لیا ہے۔آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں برفانی تودہ گرنے سے سڑک بلاک ہو گئی تھی اور 15 سے زاید گاڑیاں پھنس گئی تھیں جن میں 60 سے زاید افراد سوار تھے، تاہم پاک فوج نے امدادی کارروائی انجام دے کر ان تمام پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا ہے۔بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔