علاقائی بحران کے حل کیلیے مذاکرات ضروری ہیں‘ امیر قطر

112

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ علاقائی بحران کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ عراق میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن اور تہران کے مابین شدید تناؤ کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز ایران کا دورہ کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دورے میں انہوں نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ بعدازاں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے قطر کو درپیش مشکلات حالات میں فضائی اور زمینی راستہ فراہم کرنے پر تہران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے علاوہ دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں سے ملاقات گے۔