ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کا رش‘ سیلز میں بہتری آئی ہے‘ ترجمان

182

اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کا رش لگ گیا جس کے باعث سیلز میں بہتری آئی ہے‘ ملازمین کی طرف سے کسی بھی کوتاہی پر سخت ایکشن لیا جائے گا‘ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر وافر مقدار میں اسٹاکس پہنچا دیا گیا ہے اور 5 بنیادی اشیا چینی، چاول، آٹا، گھی اور دالوں پر خصوصی رعایت سے عوام مستفید ہونے لگے ہیں۔