چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر کیلیے حکومت، اپوزیشن میں پیش رفت نہ ہو سکی

122

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور سندھ بلوچستان کے لیے ارکان کے تقرر کے لیے تاحال حکومت اور اپوزیشن میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی‘ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو کر رہ گیا۔ گزشتہ ہفتے حکومت اپوزیشن کے درمیان پارلیمنٹ سے متعلق معاملات پر پیش رفت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم آئینی تقرریوں سے متعلق تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے‘ حکومت اپوزیشن میں اس معاملے پر تعطل کی صورتحال ہے۔