جج ارشد ملک وڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقلی کا حکم

141

اسلام آباد(صباح نیوز)سائبر کرائم عدالت نے جج ارشد ملک وڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو اسلام آباد کی سائبر کرائم عدالت میں جج ارشد ملک وڈیو کیس کی سماعت ہوئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کی جانب سے عدالت کے روبرو درخواست کی گئی کہ جج ارشد ملک وڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔سائبر
کرائم عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت اب فیصلہ کرے کہ کیس کی سماعت کرنی ہے یا واپس سائبر کرائم عدالت کو بھیجنا ہے ۔ عدالت کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی کہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت ہی کرے۔
وڈیو کیس