۔80 لاکھ کشمیری دنیا سے کٹ گئے،وادی میں غذائی قلت پیدا ہوگئی،دفتر خارجہ

89

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+خبر ایجنسیاں) پاکستان نے کہا ہے کہ 80لاکھ کشمیری دنیاسے کٹ گئے ہیں‘مقبوضہ وادی میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کاہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو158روز ہو گئے،دنیا کو نوٹس لینا ہوگا،وزیراعظم نے اپنے پیغام میں دنیا کو صورتحال سے آگاہ کیا۔عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، کرتارپورراہداری کھولنا وزیر اعظم کا وژن ظاہر کرتا ہے، پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا،خطے میں کشیدہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا ۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ، پاکستان کی کوشش ہے معاملات کو سلجھایا جائے ، امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان خطے میں امن کوششوں کی حمایت کرے گا۔عائشہ فاروقی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ فریقین کی جانب سے خطے میں تناؤ کے خاتمے کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں،امن کو موقع دینا چاہیے ، پاکستان اورامریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور قیادت مختلف مواقع پررابطے میں رہتی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کومتعلقہ وزرائے خارجہ سے رابطے کی ہدایت کی ہے،وزیر خارجہ کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں،عراق کا سفرکرنیوالوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، پاکستان کی جانب سے امریکا ایران معاملے پرخاموشی نہیں ہے، پاکستان معاملے پرمختلف بیانات جاری کر رہا ہے، یہ خطہ مزید تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔عائشہ فاروقی نے مزیدکہا کہ امیدہے تناؤمیں کمی اورامن کے لیے کوششوں کی گنجائش موجودہے ،وزیراعظم نے تمام فریقین سے تحمل کامظاہرہ کرنیکی اپیل کی،پاکستان کے ایران ،افغانستان اوردیگر ممالک سے گہرے تعلقات ہیں،صدر ٹرمپ کی تقریر میں امن کا عندیہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تصدیق کرتے ہوئے جلد تفصیلات سے آگاہ کرنے کا بھی بتایا اور کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کی اطلاع موصول ہوئی تاہم حتمی تاریخ فراہم نہیں کرسکتے۔
دفتر خارجہ