اسلام آباد: فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے 4 مانیڑ نگ یونٹ لگانے کا فیصلہ

98

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت سے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلیے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 4 نئے مانٹیرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک بھر میں آئندہ 5 برس میں مرحلہ وار 5 ارب پودے لگائے جائیں گے، جن میں ابتدائی مرحلے کے دوران پنجاب میں 53 کروڑ، سندھ میں 2 ارب، خیبر پختونخوا میں 1 ارب، بلوچستان میں 25 کروڑ، گلگت بلتستان میں 17 کروڑ جبکہ آزاد کشمیر میں 70 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کوآلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب بنانے کیلیے وفاقی حکومت کے اہم اقدامات، حکومتی منصوبوں میں 10 بلین ٹری منصوبے کا آغاز، الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری اور اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی سرفہرست رہے۔ وفاقی حکومت نے سال 2019 کے دوران ملک کوآلودگی سے پاک و سرسبزوشاداب بنانے کیلیے ملک میں 10 بلین ٹری منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 10 ارب مزید پودے لگائے جائیں گے، منصوبے کے فیز ون کے تحت آئندہ 5 برس کے دوران ملک بھر میں ابتدائی طور پر 5 ارب پودے لگائے جائیں گے، جس پر کل 125 ارب روپے لاگت آئے گی، جس کیلیے 50 فیصد فنڈ وفاق جبکہ 50 فیصد صوبے ادا کریں گے جبکہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حصے کی فنڈنگ 100 فیصد وفاقی حکومت کرے گی جبکہ فیز ٹو میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 5 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ میں منصوبے کے فیز ون کیلیے 7 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے جس میں سے 3 ارب 75 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔