فیصل آباد: وزیراعظم عمران خان آج علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے

79

اسلام آباد (اے پی پی) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے جدید ترین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے جس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں مختلف نوعیت کے نئے صنعتی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ شہر کے متعدد گنجان علاقوں میں پہلے سے قائم صنعتی یونٹس کو بھی اس نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔