بھارت لائن آف کنٹرول پر کوئی بھی خطرناک کارروا ئی کرسکتا ہے ، شاہ محمود قریشی

228

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی   جانب سےغیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر لگئ حفاظتی باڑ کو کئی جگہ سے کاٹا بھی گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  بھارت  متنازع بل  پرہونے والے احتجاج سے دنیا کی سے نظرے ہٹانے کے لیے پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر کوئی بھی  خطرناک کارروائی کرسکتا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوساتی فوج کی جانب سےغیرمعمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پربراہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع  بھی موصول ہوئی ہے۔لائن آف کنٹرول پر لگئ گئی حفاظتی باڑ کو بھی کئی جگہ سے کاٹا گیا ہے۔بھارت اپنے ان حت کنڈوں سے ہندوستان میں جاری احتجاج پر سے  دنیا کی نظرے نہیں ہٹا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کشیدگی عروج پر ہے اور یہ سب مودی سرکار کے غیر موثر  اقدامات کی وجہ سے ہے۔بھارت کی جانب سے متنازعہ شہریت  بل پر پوری دنیا میں  اسکے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات پر دنیا کی خاموشی پورے خطے میں  خطرناک تباہی ثابت ہوسکتی ۔

کشمیر کے حوالے سے کہا کہ  کوئی بھی  قابل ذکر انسان مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔کشمیر میں بھارت نے ظلم کو  کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے ذریعے دبا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدررجب طیب اردگان ،ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمداورایران سمیت او آئی سی کا بھی شکریہ اد ا کرتا ہوں کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں استعمال ہونے والی پیلٹ گنز پر نوٹس لیا۔