پابندیوں نے ایران کو تیل کی 80 فیصد آمدن سے محروم کردیا‘ امریکا

92

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران اپنے تیل کی 80فیصد آمدن سے محروم ہوگیا۔ خارجہ تعلقات سے متعلق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے برائن ہک نے کہا کہ ایرانی رہنماحقیقی مذاکرات کریں یا معیشت کے خاتمے کے لیے تیار ہوجائیں۔ ہم مشرق وسطی میں کوئی نئی جنگ نہیں چاہتے، تاہم خطے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے14 ہزار فوجی تعینات کررکھے ہیں۔ تہران اگر کوئی کارروائی کرتا ہے تو وہ خود ہی اس کے نتائج کا ذمے دار ہوگا۔