اسلامک یونیورسٹی واقعے کا مقدمہ درج، لسانی تنظیم کے عہدیدار نامزد، جسمانی ریمانڈ منظور

411

اسلامک یوینیورسٹی اسلام آباد میں گزشتہ روز اسلامی جمیعت طلبا پر لسانی تنظیم کی جانب سے کیے گئے ٖحملے میں جمیعت کے کارکن کی شہادت اور 10 سے زائد زخمی کارکنان ہونے کا واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی میں طالبعلم فہد خان کی مدعیت میں لسانی تنظیم کے خلاف حملے کا مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت 4 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں ایمل خان اور اظہر لاشاری سمیت 20 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث اب تک 16 طالبہ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یونیورٹی اور ہاسٹل میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور نامزد ملزمان کے کمروں سے تلاشی کے دوران ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حآصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے تمام ہاسٹلزکو خالی کرالیے ہیں، بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔