پنشن میں دو ہزارروپے اضافے کا اعلان

502

ٰاسلام آباد: ایمپلائزاولڈ ایج بینفٹس اسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) نے پنشن میں دو ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے ای او بی آ ئی کے تحت پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنشن 6500 سے8500 کردی گئی ہے۔

 زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔

کرپشن کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10سال کی تاخیر ہوئی، اس کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی ہے شائد ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو۔ پنشنز کا پیسہ 18مختلف پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ہم ادارے میں اب بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں،اس میں موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔