وزیر اعظم صاحب آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے،وسیم اختر

441

کراچی: وزیر اعظم صاحب آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں ہیں اب شہر کہاں جائے؟ مسائل کون حل کرے گا؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ آپ لوگ اسلام آباد اپنے کاموں کے لیے جاتے ہیں، آج تک کسی نے کراچی کے لیے بات کی؟ پارٹی اور میں نے بھی بہت غلطیاں کیں، لیکن غلطیوں سے ہی انسان سیکھتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کہتا ہوں وہاں بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، کراچی زیادہ ٹیکس دیتا ہے آپ شہر کے مسائل حل نہیں کر رہے، کراچی سے آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے؟ مسائل کون حل کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ میئر بننے کے بعد پہلی بار ٹینڈر کیا، ادویات نہیں تھیں، کراچی کے لیے ہزار ارب بھی کم ہیں یہ وزیر اعلیٰ بھی کہتے ہیں، ہر ماہ 10 کروڑ کی کمی کے ساتھ 13 ہزار ملازمین کووقت پر تنخواہ دی جاتی ہے، تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب کراچی آ کر بیٹھیں تو سب ٹھیک ہوگا، شہر میں کوئی محفوظ نہیں، لڑکیاں اغوا ہو رہی ہیں، جس کو چاہے سپاہی گولی مار دیتا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے صحت کے شعبے میں کراچی کی مدد کریں، میں اضافی مدد نہیں مانگ رہا، جو اس شہر کا حق ہے وہ دیا جائے۔