فرانس: ٹرانسپورٹ ہڑتال کے بعد وزیراعظم کا ملازمت کے قوانین میں نرمی کا اعلان

211
فرانس: سڑک پر ٹریفک جام ہے ‘ٹرانسپورٹ ملازمین احتجاج کررہے ہیں‘ ہڑتال کے باعث میٹرو اسٹیشن پر مسافر پریشان ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے ملک بھر میں جاری مظاہروں کے نتیجے میں ملازمت کے قوانین میں نرمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کی مقررہ عمر 62 سال ہی رہے گی، تاہم انہیں 64 برس کی عمر تک کام کرنے کی چھوٹ دی جائے گی، تاکہ وہ اس عرصے میں اپنے لیے دوسراروزگار تلاش کرلیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں 7 روز سے ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال جاری تھی،جس کے بعد وزیر اعظم ملازمت کے قوانین نرم کرنے پر مجبور ہوئے۔ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے قوانین سخت کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھا دیا تھا۔ بدھ کے روز پیرس میں سڑکوں پر ٹریفک جام رہا۔