حیدر آباد، لیاقت کالونی سب ڈویژن میں حیسکو کی کھلی کچہری

78

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف عبدالحق میمن کی ہدایت پر لیاقت کالونی سب ڈویژن میں حیسکو سے متعلق عوامی شکایت کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آپریشنل سرکل حیدرآباد ایس ای ستار سوہو، ایکس سی این گاڑی کھاتہ امیر احمد میمن، آر او گاڑی کھاتہ اور ایس ڈی او لیاقت کالونی عقیل شاہ نے لوگوں کے مسائل سنے جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حیسکو عملے کے رویئے، ڈیڈیکشن بلز کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس دوران ایک ضیف خاتون جوکہ ویل چیئر پر تھی اپنا بجلی کا بل جس پر ناجائز ڈیڈیکشن لگاہوا تھا کی شکایت لے کر آئی جس پر ایکس سی این نے بل کی قسط بناکر دے دی۔