پاک آسٹریلیا سیریز : قومی ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز پر ڈھیر

367

برسبین: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی پوری ٹیم 240 زنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گابا کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز سلامی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود نے کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

شان مسعود 27 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں سٹیو سمتھ کو کیچ تھما بیٹھے اور اگلے ہی اوور میں کپتان اظہر علی بھی 39 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمدبھی جلد پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ  میں حسب معمول  قومی کرکٹ ٹیم نے صرف 39 گیندوں کے کھیل میں پر 3 رنز بنا کر 4 وکٹیں گنوائیں۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے اسد  شفیق اور یاسر شاہ نےٹیم کو سنبھالتے ہوئے 84 رنز کی  شراکت داری  قائم کی، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 76 رنز اسد  شفیق نے بنائے جبکہ کپتان اظہر علی 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

قومی ٹیم کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنزنےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔