شام میں اسرائیلی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 23 افراد ہلاک

164

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی فورسز اور شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مبصرین کے گروہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

شامی مبصر برائے انسانی حقوق(ایس او ایچ آر)کا کہنا تھا کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 6 غیر شامی افراد تھے۔