القرآن

89

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(لڑکیوں کے باپ نے موسیٰ ؑ سے مزید کہا)’’اور اگر تم (8کے بجائے)دس سال پورے کردو تو یہ تمہاری مرضی ہے۔ میں تم پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتا۔ تم انشاء اللہ مجھے نیک آدمی پائوگے۔‘‘موسیٰ ؑ نے جواب دیا’’یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہوگئی۔ان دونوں مدتوں میں سے جو بھی میں پوری کردوں اس کے بعد پھر کوئی زیادتی مجھ پر نہ ہو اور جو کچھ قول وقرار ہم کررہے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے۔‘‘
(القصص:27-28)