معراج الہدیٰ کی راشدنسیم سے ملاقات بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

479
کراچی: ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیر راشد نسیم سے بھائی خالد شمیم کی وفات پر دعائے مغفرت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے نائب امیر راشد نسیم سے بھائی خالدشمیم کی وفات پران کے گھرجاکر تعزیت کا اظہارکیا ،مرحوم کی مغفرت اور لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔صوبائی ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری اور مرحوم کے صاحبزادے سعد شمیم بھی موجود تھے،دریں اثنا سابق امیرضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی ،شیرمحمد جونیجو اورخادم کھوسہ نے بھی راشدنسیم سے بھائی کی وفات پرتعزیت کی۔