پاکستان نے بھارتی براڈکاسٹرکے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

277

لاہور: پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹرکے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے کی درخواست کی ہے۔پی سی بی نے اور بھارتی براڈ کاسٹرآئی ایم جی آر کے درمیان  پی ایس ایل 2019 کے  تمام میچز  براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم  صرف 7 میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔

براڈکاسٹرحکام کے اس فیصلے سے ایونٹ کو خراب کرنے کی  کوشش پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت سبکی کے ساتھ شدید تنقید ا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکےمیچز کو لائیو دکھانا ممکن بنایا ۔

واضح رہے کہ نجی میڈیا سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق لندن کی اس عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والےمقدمے میں  بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے تاہم اس کی تفصیلات اب تک میڈیا سے خفیہ رکھی گئیں ہیں ۔