حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں،ترجمان پاک فوج

265

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف  دونوں ایک  پیج پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےڈائر یکٹر جنر ل آصف غفور  نے نجی چینل سے گفتگومیں حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف رابطہ میں رہتے ہیں ، دونوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے،وزیراعظم اورآرمی چیف  دونوں ایک  پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی  ضرورت ہوتی ہےوزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوتی ہے،کچھ ملاقاتیں رپورٹ ہوتی ہیں کچھ نہیں ہوتی ، ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں رابطے میں رہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت سےریاستی امور پر کوئی دورائے نہیں ہے،جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔