گلوکار ابرار الحق کو انجمن ہلال احمرکا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام چیلنج

129

اسلام آباد (صباح نیوز) گلوکار ابرار الحق کو انجمن ہلال احمر (ریڈ کرسینٹ) کا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین انجمن ہلال احمر سعید الٰہی نے اپنے وکیل کے ذریعے ابرار الحق کی تعیناتی چیلنج کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابرار الحق کو 3 سال کے لیے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے‘ بطور چیئرمین میری تعیناتی3 سال کے لیے کی گئی تھی۔ سعید الٰہی نے کہا کہ میری3 سال کی مدت9 مارچ2020ء کو مکمل ہو رہی ہے‘ میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے‘ عدالت ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔