سید عبدالرشید کا جمعیت کے کتاب میلے کادورہ‘ کاوشوں کی تعریف

722
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید جمعیت کے کتاب میلے کا دورہ کررہے ہیں
کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید جمعیت کے کتاب میلے کا دورہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت دوروزہ کتب میلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر و رکن سندھ اسمبلی سیدعبد الرشید نے کتب میلے کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا ۔ سید عبد الرشید نے جمعیت کی اس کاوش اور سر گرمی کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابل تحسین اقدام قرار دیا اورا س امید اور توقع کا اظہار کیا کہ جمعیت اپنی یہ سر گرمیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی ۔ کتب میلے کے دوسرے دن بھی این ای ڈی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے کتب میلے میں شر کت کی اور رعائتی قیمتوں پر کتب حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ یہ کتب میلے کا افتتاح بدھ کے روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا تھااور جمعیت کی کوششوں کی تعریف کی ۔ کتب میلے کے پہلے دن جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اورسابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی نے بھی شرکت کی جنھوں نے جمعیت کی اس سرگرمی کو سراہا۔کتب میلے میں طلبہ کی دلچسپی کے لئے روایتی نصابی اور غیر نصابی کتب کے علاؤہ فوڈ اسٹالز اور مختلف گیم اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا۔