ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ساؤتھ افریقا میں مارا گیا

70

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم لندن کا بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر قمر ٹیڈی ساؤ تھ افریقا میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدامنی
پھیلانے والا قمر ٹیڈی 1992ء کے آپریشن کے بعد سے مفرور تھا، اسے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا سیٹ اپ کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور وہ ساؤتھ افریقا میں بیٹھ کر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتیں کراتا تھا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے مطابق ٹیڈی نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا ٹاسک اپنی ٹیم کو دے رکھا تھا، اس کے دھمکی آمیز خط میںبلاول زرداری اور پی پی پی کے عارفسمیت ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان،فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار جبکہ ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق احمد اور پی ایس پی کی لیڈر شپ کے نام شامل تھے۔
قمر ٹیڈی