پیپ کے زیر اہتما م لیڈر شپ ایوارڈ2019 کا انعقاد

365

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے زیراہتمام ہفتے کو کراچی پریس کلب میں لیڈر شپ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصو صی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،سیکر ٹری ارمان صابراور پیپ ٹرسٹ کے نائب صدر جی ایم جمالی تھے۔

لیڈر شپ ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر کے جنرل سیکرٹری آصف جئے جا، ابو الحسن،شعیب احمد،ناصر،پیپ،کراچی پریس کلب کے ارکان اور سینئر فوٹو گرافر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقعے پر کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر وسینئر فوٹو گرافر اطہر حسین،نقیب الرحمن،جاوید جئے جا سمیت دیگر کو لیڈر شپ ایوارڈ2019 دیے گئے۔