عبدالخالق فٹبال،گرین بلوچ ماڑیپور سیمی فائنل میں داخل

122

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ، گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت گزشتہ روز ایک میچ گروپDسے سیمی فائنل آل برادرز ملیر بمقا بلہ گرین بلوچ ماریپور کے درمیان کھیلا گیا جو گرین بلوچ ماریپورنے ایک سخت مقابلے کے بعد 3-0 سے جیت کر گروپ Dسے سپر فائنل کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔میچ کے آغاز سے ہی گرین بلوچ ماڑیپور کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور متعدد خوبصورت موومنٹس بنا کر شائقین فٹبال کو محفوظ رکھا۔ کھیل کے20 ویں منٹ میں گرین بلوچ ماڑیپور کی جانب سے شوکت نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلوادی۔پھر اسکے فوراً بعد گرین بلوچ ماڑیپورکے آصف نے 23 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ 2-0 رہا۔ اس سیمی فائنل کے مہمان خصوصی امتیاز حسین سیکرٹری ملیر نیشنل تھے، جن کاہاف ٹائم میں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کے ہمرا ہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ، مراد بخش بلوچ،انٹر نیشنل کوچ غلام شبیر،بابو کریم بخش،بشیر،رحیم داد،طارق امام، عیسیٰ خان،یاسین حبیب بینک،قاسم نیشنل بینک،ماسٹر ریاست،رضا خان،سلطان، وحید کلری محمڈن ،سلیم سماء ، گلزار احمد بلوچ ،رشید ڈاکہ، جاوید بلوچ ، نبی بخش، کوچ عبدالرحیم آدم ،رضا خان ،ذوالفقار بھٹو ،نورا،چاچا محمد علی ،چا چا سعید،اخلاق احمد اور ابراہیم گلاب تھے۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میںمیچ کے 75 ویں منٹ میں آصف نے اپنا دوسرا اور میچ کا تیسرا گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا اس طرح یہ میچ گرین بلوچ ماریپورنے 3-0 سے جیت کرسپر فائنل کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ گرین بلوچ ماڑیپورکے گول کیپرسنی کو دیا گیا۔ میڈیا کوار ڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے۔اس میچ کوحیدری علی نے سپروائز کیا۔ ڈپٹی ریفر ی شوکت گوٹائی اورزوہیب آزادنے سپروائز کیا۔میچ کمشنرابوبکر واجو،عا بد بلوچ، میڈیکل شاہ میر جمیل تھے۔