مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن 6 نومبر

1428

سرینگر: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری یوم شہدائے جموں و کشمیر منارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 6 نومبرکو 1947 کو بھارت اور مہاراجہ ہری سنگھ کی افواج نے ہزاروں کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کرکے جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ جمایا تھا۔

Image result for Youm e Shuhada e Jammu"

یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ شہداء کی یاد میں خصوصی سیمینارز کا انعقادبھی کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کی جا رہی ہے۔

Image result for 6 Nov – Youm e Shuhada e Jammu"

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر برطانیہ سمیت امریکا ، اسپین و دیگر یورپی ممالک میں کشمیری صدرائے حق بلند کررہےہیں۔
مقبوضہ وادی میں اس روز ڈوگرہ فوج نے سازش کے تحت پاکستان ہجرت کرنے والے جموں کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیاتھا۔ انہیں پاکستان پہنچانے کا دھوکا دے کر بچوں اور خواتین سمیت لاکھوں مسلمانوں کو نہایت سفاکی سے قتل کیا گیا تھا۔

وادی کشمیرمیں 6 نومبر 1947 سے شروع ہونے والا قتل عام آج تک جاری ہے ۔