فلسطینی الیکشن کمیشن کے وفد کا دورۂ غزہ‘ حماس قیادت سے ملاقات

102
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی الیکشن کمیشن کا وفد غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کررہا ہے
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی الیکشن کمیشن کا وفد غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کررہا ہے

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی الیکشن کمیشن کے سربراہ ہشام کحیل کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔ ہشام کحیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں حماس اور دیگر تمام فلسطینی سیاسی قوتوں کی قیادت سے ملاقات کا پروگرام لے کرآئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی جماعت اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ انتخابات فلسطین کے داخلی مسائل اور بحرانوں کا حل نہیں ہوسکتے۔ رفح کے مقام پر جلسے سے خطاب میں رہنما نافذ عزام نے کہا کہ امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ قضیہ فلسطین کو ختم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔