افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 زخمی

296

پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کےگاؤں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور افغان ضلع ناری سے مارٹرز اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اورافغان بارڈر پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم  دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔