لبنان میں احتجاجی مظاہر ے جاری‘ فوج نے تصادم روک دیا

139
بیروت: حکومت کے اصلاحاتی اعلان کے باوجود احتجاج جاری ہے‘ مظاہرین اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کررہے ہیں
بیروت: حکومت کے اصلاحاتی اعلان کے باوجود احتجاج جاری ہے‘ مظاہرین اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔ حکومت کی جانب سے دارالحکومت بیروت میں فوج طلب کرکے داخلی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے۔ فوج نے شہر پر کنٹرول سنبھالتے ہوئے کئی علاقوں میں سائیکل سواروں کا داخلہ تک روک دیا ہے۔ بیروت میں پیر کی شب احتجاج کے دوران حکومت کے حامی حزب اللہ اور امل موومنٹ کے کارکنوں نے مظاہرین کے ساتھ بھڑنے کی کوشش کی،جسے فوج نے فوری مداخلت کرکے ناکام بنادیا۔