ترکی کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کریں گے، مائیک پومپیو

404

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے ترکی کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر ترکی کے خلاف بھر پور طاقت کے استعمال کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں  مائیک پومپیو نے کہاکہ واشنگٹن جنگ پر امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پڑی تو ٹرمپ ایسا کرنے کیلئےپوری طرح تیار ہیں۔

 اس سے قبل شام  میں کرد باغیوں کے خلاف ترکی کےفوجی آپریشن پر امریکی صدر نے موقف اپنایا تھا کہ  شمالی شام میں جنگ بندی کی کچھ معمولی خلاف ورزیوں کے باوجود اس پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ہم ترکی کو مزیدپابندیوں کی دھمکی نہیں دینا چاہتے۔  اگر ترکی غلط برتاؤ کا مظاہرہ کرتاہے تو امریکا اپنی مصنوعات پرمحصولات اور پابندیاں عائد کرے گا۔

دوسری جانب ترک عسکری ذرائع نےبتایا کہ انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان 120 گھنٹوں کیلئےطے پائی جانے والی فائر بندی منگل کے روز اختتام پذیر ہورہی ہے۔ کرد جنگجو شمال مشرقی شام میں اپنے ٹھکانوں کو خالی کر کے چلے جائیں۔

واضح رہے کہ ترک فورسز نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بعد کرد جنگجوؤں کو 120 گھنٹے کی مہلت دی تھی کہ وہ اس دوران قابض علاقے چھوڑ جائیں ورنہ ہم کارروائی کا آغاز دوبارہ کریں گے۔