آزادی مارچ،حکومتی کمیٹی کا اپوزیشن سربراہوں سے رابطے کا فیصلہ

906

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کے لیڈروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر میں  پرویز خٹک کی صدارت میں ہوا. ۔جس میں صادق سنجرانی ،پرویز الہٰی و دیگر اراکین نے شرکت کی ،اجلاس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غورکیا گیا۔

حکومتی کمیٹی نے منعقدہ اجلاس میں طے کیا کہ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول سےرابطہ کرکے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

شریک اراکین کا کہناتھا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کو تسلیم کرتی ہے لیکن ملکی صورتحال میں اسلام آباد پردھاوا بولنا اس وقت مناسب نہیں۔

حکومت اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے گفتگو کرکے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔