عمران خان کا استعفیٰ ہی جمہوریت کی بقا ہے،بلاول

358

اسلام آباد: چئیرمین بلاول کا کہنا ہے کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں،حکومت کو واپس جانا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بحالی ، معیشت کی درستگی اورمیڈیاکی آزادی کی راہ میں عمران خان بہت بڑی رکاوٹ ہیں،عمران خان کا استفیٰ تمام مسائل کا حل ہے ۔

پی پی پی  چئیرمین  نےنیب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نیب آج کھلا ہے ہمیں اسے بند کرنا ہوگا۔نیب ایک آمریت  کا ادارہ ہے جو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا آزادی مارچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کو بھر پور سپورٹ کر رہی ہے جبکہ ہمارے کارکن مولانا کے آزادی مارچ میں بھرپور استقبال کریں گے اور مولانا کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے ۔

بلاول بھٹو  کہا کہ ہم حکومت کے اوپر پریشر قائم رکھے گے،اس سلیکٹٹ حکومت کو واپس جانا پڑے گا۔ ہماری رابطہ عوام مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو تھرپارکر میں جلسے سے ہوگا۔